ناسا کل آئی ایس ایس کے لیے نئے عملے کی روانگی کے مشن کا آغاز کر ے گا

فلوریڈا۔12فروری (اے پی پی):امریکی خلائی ادارے ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے نئے عملے کی روانگی کے مشن کا آغا ز کل (13فروری ) کو کرے گا۔تاس کے مطابق مشن میں روسی خلانورد آندرے فیدیایف بھی شامل ہوں گے۔ناسا کے مطابق ادارے اور سپیس ایکس کی ٹیموں نے مشن "کریو-12" کے لیے لانچ ریڈی نیس ریویو کا اہم مرحلہ مکمل کر لیا ہے، جس کے …

فلوریڈا۔12فروری (اے پی پی):امریکی خلائی ادارے ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے نئے عملے کی روانگی کے مشن کا آغا ز کل (13فروری ) کو کرے گا۔تاس کے مطابق مشن میں روسی خلانورد آندرے فیدیایف بھی شامل ہوں گے۔ناسا کے مطابق ادارے اور سپیس ایکس کی ٹیموں نے مشن "کریو-12” کے لیے لانچ ریڈی نیس ریویو کا اہم مرحلہ مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد مشن قیادت نے موسم کی حتمی صورتحال سے مشروط لانچ کاؤنٹ ڈاؤن آگے بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔خلائی جہاز کی روانگی جمعہ کو صبح 5 بج کر 15 منٹ ایسٹرن اسٹینڈرڈ ٹائم (10:15 جی ایم ٹی) سے پہلے نہیں ہوگی۔

یہ مشن سپیس ایکس کے ڈریگن خلائی جہاز اور فالکن 9 راکٹ کے ذریعے فلوریڈا کے کیپ کینیورل سپیس فورس اسٹیشن سے روانہ ہوگا۔ناسا کے مطابق لانچ کے مقام پر موسم 85 فیصد تک موافق ہے، تاہم بادلوں کی موجودگی بنیادی تشویش ہے۔ اس کے علاوہ عملے کے پروازی راستے میں بحرِ اوقیانوس کے ساحلی علاقوں پر تیز ہواؤں کی نگرانی بھی جاری ہے، جن کی وجہ سے اس سے قبل لانچ کی تاریخ 11 فروری سے مؤخر کی گئی تھی۔مشن میں ناسا کے خلا نورد جیسیکا میئر اور جیک ہیتھاوے، یورپی خلائی ایجنسی کی خلا نورد سوفی ایڈینو اور روسی خلانورد آندرے فیدیایف شامل ہیں، جو آٹھ ماہ تک آئی ایس ایس پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔