واشنگٹن ۔12فروری (اے پی پی):امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون مشرق وسطیٰ میں ایک اور ایئرکرافٹ کیریئر سٹرائیک گروپ تعینات کرے گا ۔رائٹرز کے مطابق پینٹاگون نے ائیرکرافٹ کیریئر کی روانگی کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں جس کی تعیناتی ممکنہ طور پر مشرقی ساحل سے دو ہفتوں کے اندر ہو سکتی ہے۔ یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش کیریئر فی الحال ورجینیا کے ساحل کے قریب تربیتی مشقیں کر …
پینٹاگون کی مشرق وسطیٰ میں دوسرے ایئرکرافٹ کیریئر کی تعیناتی کی تیاریاں مکمل

مزید خبریں
واشنگٹن ۔12فروری (اے پی پی):امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون مشرق وسطیٰ میں ایک اور ایئرکرافٹ کیریئر سٹرائیک گروپ تعینات کرے گا ۔رائٹرز کے مطابق پینٹاگون نے ائیرکرافٹ کیریئر کی روانگی کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں جس کی تعیناتی ممکنہ طور پر مشرقی ساحل سے دو ہفتوں کے اندر ہو سکتی ہے۔ یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش کیریئر فی الحال ورجینیا کے ساحل کے قریب تربیتی مشقیں کر رہا ہے، جنہیں جلد مکمل کیا جا سکتا ہے۔
امریکی فوج نے پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی بڑھا دی ہے اور یو ایس ایس ابراہم لنکن کیریئر پہلے ہی جنوبی چین کے سمندر سے روانہ ہو چکا ہے۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے تاکہ دیکھا جا سکے کہ کوئی معاہدہ ممکن ہے یا نہیں۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اگر ممکن ہوا تو یہ ترجیح ہوگی، بصورت دیگر نتائج دیکھنے ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی بار ایران نے معاہدے سے گریز کیا تو "آپریشن مڈنائٹ ہیمَر” کے ذریعے ان پر دباؤ ڈالا گیا، جس کا ایران کے لیے نقصان دہ نتیجہ نکلا۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ اس بار ایران زیادہ معقول اور ذمہ دار رویہ اختیار کرے گا۔








