راجیو شکلا نے اپنے نام پر گردش کرنے والی جعلی ویڈیو کی نشاندہی کر دی، میڈیا سے غلط معلومات پھیلانا بند کرنے کی اپیل

کولمبو ۔12فروری (اے پی پی):بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایک جعلی ویڈیو کی نشاندہی کی ہے جو ان کے نام پر گردش کر رہی ہے اور آئوٹ لیٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس گمراہ کن مواد کی تشہیر فوراً بند کریں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا …

کولمبو ۔12فروری (اے پی پی):بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایک جعلی ویڈیو کی نشاندہی کی ہے جو ان کے نام پر گردش کر رہی ہے اور آئوٹ لیٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس گمراہ کن مواد کی تشہیر فوراً بند کریں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرکے آڈیو میں تبدیلی کی گئی تھی جس سے ان کے بیانات کو بے بنیاد اور جھوٹا دکھایا جا رہا تھا، خاص طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے بھارت پاکستان میچ کے حوالے سےراجیو شکلا نے ایک پوسٹ میں کہا کہ میرے نام سے گردش کرنے والی ویڈیو جس میں اے آئی سے بدلا ہوا آڈیو ہے وہ جعلی ہے، براہ کرم اس گمراہ کن مواد کو گردش سے روکیں، اصل ویڈیو کے لیے یہاں میرا اصل ویڈیو موجود ہے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ وہ اس گفتگو کے نتیجے سے خوش ہیں جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سربراہی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ ہوئی جس کے بعد طے پایا کہ 15 فروری کو کولمبو میں بھارت کے خلاف پاکستان میچ کھیلا جائے گا۔ راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی غلط اور تبدیل شدہ ویڈیوز صرف افواہ پھیلانے اور الجھن پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں، اس لیے عوام سے بھی درخواست ہے کہ وہ ایسے مواد کو نہ پھیلائیں اور نہ ہی اس پر یقین کریں۔

مزید خبریں