ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سرنڈولو ارجنٹائن اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بیونس آئرس۔12فروری (اے پی پی):ارجنٹائن کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سرنڈولو اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ شنہوا کے مطابق 27 سالہ ارجنٹائن کے ٹینس سٹار فرانسسکو سرنڈولو نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بولیویا کے کھلاڑی ہیوگو ڈیلیئن کو سٹریٹ سیٹس میں …

بیونس آئرس۔12فروری (اے پی پی):ارجنٹائن کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ فرانسسکو سرنڈولو اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ شنہوا کے مطابق 27 سالہ ارجنٹائن کے ٹینس سٹار فرانسسکو سرنڈولو نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بولیویا کے کھلاڑی ہیوگو ڈیلیئن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔جمعرات کو بیونس آئرس لان ٹینس کلب میں کھیلے گئے اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 27 سالہ ارجنٹائن کے ٹینس سٹار فرانسسکو سرنڈولو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بولیویا کے کھلاڑی ہیوگو ڈیلیئن کو ٹائی بریک ہر سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 6-7(6-8)سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں میزبان ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی فرانسسکو سرنڈولو کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے وٹ کوپریوا سے ہوگا۔

میچ کے کامیابی کے بعد 27 سالہ فرانسسکوسرنڈولو کا کہنا تھا کہ ابتدا میں میں اپنی کارکردگی سے خوش تھا، لیکن پھر حریف نے جارحانہ کھیل پیش کیا جس سے مقابلہ مشکل ہو گیا۔ میں نے چند اہم سیٹ پوائنٹس بچائے اور خوش ہوں کہ اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ سال جولائی کے بعد یہ ان کا کلے کورٹ پر پہلا میچ تھا، جس کے باعث انہیں مکمل ردھم حاصل کرنے میں وقت لگا۔