قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک اور ایلینا ریبا کینا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

دوحہ۔12فروری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک اور قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16رائونڈ میچ میں 24 سالہ …

دوحہ۔12فروری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک اور قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16رائونڈ میچ میں 24 سالہ پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں حریف آسٹریلوی کھلاڑی ڈاریا سرجیوینا کساتکینا کو 7-5، 1-6 اور 1-6سے شکست دے کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیاجبکہ 26سالہ قازقستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریبا کینا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں چینی حریف کھلاڑی ژینگ کن وین کو 6-4، 2-6 اور 5-7 سے نہ صرف شکست دی بلکہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئےبھی کوالیفائی کرلیا۔

ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو اچھاایونٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔