ڈھاکا۔12فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ملک میں خواتین کرکٹ کی تاریخ کا اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلی ویمنز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (ڈبلیو بی پی ایل)ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق فرنچائز بنیادوں پر کھیلا جانے والا یہ پہلا ویمنز ایونٹ 3 اپریل سے 15 اپریل 2026 تک بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا۔ بی …
بی سی بی کا ویمنز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے انعقاد کا اعلان

مزید خبریں
ڈھاکا۔12فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ملک میں خواتین کرکٹ کی تاریخ کا اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلی ویمنز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (ڈبلیو بی پی ایل)ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق فرنچائز بنیادوں پر کھیلا جانے والا یہ پہلا ویمنز ایونٹ 3 اپریل سے 15 اپریل 2026 تک بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا۔ بی سی بی کے جاری اعلامیے میں بی سی بی کے ویمنز ونگ نے تصدیق کی کہ افتتاحی ایڈیشن میں 3 فرنچائز ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا جائے گا جن کا انتخاب پلیئر ڈرافٹ سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ متوازن سکواڈ تشکیل دئیے جا سکیں۔ایونٹ کے معیار کو بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کو عالمی سطح کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے فرنچائزز کو غیر ملکی پروفیشنل کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کی بھی اجازت دی جائے گی۔بی سی بی کے بیان میں کہا گیا کہ ڈبلیو بی پی ایل بنگلہ دیش میں خواتین کے لیے پہلی فرنچائز بنیادوں پر ٹی ٹونٹی لیگ ہوگی جو ملک میں ویمنز کرکٹ کی پیشہ ورانہ ترقی کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔
ٹورنامنٹ کی نگرانی ڈبلیو بی پی ایل گورننگ کونسل کرے گی جس کی سربراہی بی سی بی ڈائریکٹر اور ویمنز ونگ کی چیئرپرسن روبابہ دولہ کریں گی۔فرنچائزز، ڈرافٹ کے قواعد، میچوں کے شیڈول، مقامات اور براڈکاسٹ پارٹنرز سے متعلق مزید تفصیلات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔








