ریاض ۔12فروری (اے پی پی):بیلاروس نے ڈرون کے خلاف لیزر ہتھیار متعارف کرا دیا جو شہری علاقوں میں فوجی اور سویلین تنصیبات کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاس کے مطابق یہ ہتھیار بیلاروسی کمپنی لمیٹڈ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں متعارف کرایا ہے۔ یہ ہتھیار ڈرونز کی نگرانی اور ان کے ہدف کا تعین کرنے والے …
بیلاروس نے ڈرون کے خلاف لیزر ہتھیار متعارف کرا دیا

مزید خبریں
ریاض ۔12فروری (اے پی پی):بیلاروس نے ڈرون کے خلاف لیزر ہتھیار متعارف کرا دیا جو شہری علاقوں میں فوجی اور سویلین تنصیبات کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاس کے مطابق یہ ہتھیار بیلاروسی کمپنی لمیٹڈ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں متعارف کرایا ہے۔
یہ ہتھیار ڈرونز کی نگرانی اور ان کے ہدف کا تعین کرنے والے آپٹیکل سسٹم کو تباہ کرکے ہر قسم کے ڈرونز کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
یہ ہتھیار شہری علاقوں میں فوجی اور سویلین تنصیبات کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ہتھیار کی مؤثر رینج 50 سے 500 میٹر ، لیزر پاور 0.75 سے 2.0 کلو واٹ جبکہ وزن 4 سے 4.5 کلوگرام ہے۔








