چین اور امریکا تجارتی مشاورت کے طریقہ کار کے ذریعے تمام سطحوں پر قریبی رابطے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ، چینی وزارت تجارت

بیجنگ۔12فروری (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اور امریکا تجارتی مشاورت کے طریقہ کار کے ذریعے تمام سطحوں پر قریبی رابطے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا تونگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین اور امریکا …

بیجنگ۔12فروری (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اور امریکا تجارتی مشاورت کے طریقہ کار کے ذریعے تمام سطحوں پر قریبی رابطے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا تونگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین اور امریکا کی تجارتی ٹیموں نے تجارتی مشاورت کے طریقہ کار کے ذریعے تمام سطحوں پر قریبی رابطے کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان بوسان ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے اور کوالالمپور تجارتی مشاورت کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے اور تجارتی شعبے میں ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنے کے لیے بروقت تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

چین امریکا کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقاتوں اور فون کالز میں طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق مساوات، احترام اور باہمی فائدے کے اصولوں کو برقرار رکھنے، بات چیت اور مواصلات کو مضبوط بنانے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے، عملی تعاون کو وسعت دینے اور صحت مند، مستحکم اور پائیدار تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔