25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا کی شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کی مذمت

امریکا کی شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کی مذمت

- Advertisement -

واشنگٹن۔ یکم جون(اے پی پی) امریکا نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ کئے جانے پر نکتہ چینی کی ہے اور اس سے کہا ہے کہ وہ شمال مشرقی ایشیا میں کسی بھی طرح کی کشیدگی سے گریز کرے۔وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ امریکا اور بین الاقوامی برادری شمالی کوریا کے میزائل تجربہ نیز شمال مشرقی ایشیا کے امن میں خلل ڈالنے والے اقدامات سے گریزکا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ کی سخت مذمت کرتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7117

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں