ادیس ابابا۔12فروری (اے پی پی):سوڈان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف ) کے مالی معاونت کاروں پر دباؤ ڈالے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات سوڈان کے وزیر خارجہ محی الدین سالم نے جمعرات کو ادیس ابابا میں افریقن یونین کی امن و سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حالات پورے ملک پر فوج …
بیرونی قوتیں اب بھی تنازع کو ہوا دے رہی ہیں ،سوڈان

مزید خبریں
ادیس ابابا۔12فروری (اے پی پی):سوڈان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف ) کے مالی معاونت کاروں پر دباؤ ڈالے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات سوڈان کے وزیر خارجہ محی الدین سالم نے جمعرات کو ادیس ابابا میں افریقن یونین کی امن و سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حالات پورے ملک پر فوج کے دوبارہ کنٹرول کی طرف بڑھ رہے ہیں اور جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے، تاہم بیرونی قوتیں اب بھی اس تنازع کو ہوا دے رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ افریقی یونین نے ملک میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے کوئی وفد نہیں بھیجا۔ دوسری جانب افریقن کمیشن کے سربراہ محمود علی یوسف نے سوڈان میں جامع سیاسی حل کو ترجیح قرار دیا
جبکہ مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے سوڈان میں سکیورٹی اور انسانی چیلنجز کے خاتمے پر زور دیا۔ انہوں نے بحران کے خاتمے اور امداد کی ترسیل کے لیے فوری جنگ بندی اور افریقن یونین کی چھتری تلے سوڈانی گروہوں کےدرمیان براہِ راست مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ سوڈان کے علاقے کردفان میں بڑھتی ہوئی بد امنی کے دوران گزشتہ روز ڈرون حملے میں 2 بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے جبکہ عالمی غذائی پروگرام کا ایک گودام بھی حملے کی زد میں آیا۔ اس سے قبل گزشتہ جمعہ کو شمالی کردفان میں عالمی غذائی پروگرام کے قافلے پر حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا، جس کا الزام ریپڈ سپورٹ فورسز پر لگایا گیا ہے۔








