آئی سی سی کا پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں اہم فیصلہ

کولمبو ۔12فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں اہم فیصلہ کیا ہے جس پر عمل درآمد پاک بھارت میچ سے قبل کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نےمیڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 فروری کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت …

کولمبو ۔12فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں اہم فیصلہ کیا ہے جس پر عمل درآمد پاک بھارت میچ سے قبل کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نےمیڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 فروری کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل آئی سی سی نے ایشیائی ممالک کے کرکٹ بورڈز کے سربراہان کو مدعو کیا ہے اور یہ تمام عہدیدار پویلین میں ایک ساتھ موجود ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دعوت کا مقصد متعلقہ ممالک کے کرکٹ حکام کے درمیان مکالمے کو فروغ دینا ہے تاکہ باہمی مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے اور تعلقات میں بہتری لائی جا سکے۔