لاہور۔12فروری (اے پی پی):ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے سیالکوٹ اسٹالینز نے اپنے اسکواڈ کو مزید مضبوط کرتے ہوئے محمد شہزاد،ارشد اقبال اور نثار احمدکو شامل کر لیا ہے۔ تینوں کھلاڑی ساٹھ، ساٹھ لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹالینز کے ساتھ معاہدہ کر چکے اور رواں سیزن میں فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔ انتظامیہ کے مطابق نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ …
ایچ بی ایل پی ایس ایل،سیالکوٹ اسٹالینز نے اپنے اسکواڈ میں مزید تین کھلاڑیوں کو شامل کرلیا

مزید خبریں
لاہور۔12فروری (اے پی پی):ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے سیالکوٹ اسٹالینز نے اپنے اسکواڈ کو مزید مضبوط کرتے ہوئے محمد شہزاد،ارشد اقبال اور نثار احمدکو شامل کر لیا ہے۔
تینوں کھلاڑی ساٹھ، ساٹھ لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹالینز کے ساتھ معاہدہ کر چکے اور رواں سیزن میں فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔
انتظامیہ کے مطابق نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ لائن مزید مضبوط ہوگی۔نئے معاہدوں کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لیے سیالکوٹ اسٹالینز کا اسکواڈ 19 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گیا ہے۔








