میلان۔13فروری (اے پی پی):میلانو کورٹینا سرمائی اولمپکس 2026میں مردوں کے آئس ہاکی مقابلوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، جہاں روایتی پاور ہاؤس ٹیموں نے کوارٹر فائنل کی دوڑ میں مضبوط آغاز کرتے ہوئے اپنی برتری کا واضح اشارہ دے دیا۔شنہوا کے مطابق گروپ اے کے میچز سانتا جیولیا آئس ہاکی ایرینا میں کھیلے گئے، جہاں سوئٹزرلینڈ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانس کی …
میلانو کورٹینا اولمپکس2026، مردوں کی آئس ہاکی کی بڑی ٹیموں کا شاندار فاتحانہ آغاز

مزید خبریں
میلان۔13فروری (اے پی پی):میلانو کورٹینا سرمائی اولمپکس 2026میں مردوں کے آئس ہاکی مقابلوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، جہاں روایتی پاور ہاؤس ٹیموں نے کوارٹر فائنل کی دوڑ میں مضبوط آغاز کرتے ہوئے اپنی برتری کا واضح اشارہ دے دیا۔شنہوا کے مطابق گروپ اے کے میچز سانتا جیولیا آئس ہاکی ایرینا میں کھیلے گئے، جہاں سوئٹزرلینڈ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانس کی مینز آئس ہاکی ٹیم کو 0-4 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔
سوئس فارورڈ اندریگیٹو نے کہاکہ یہ ایک مضبوط اور منظم کارکردگی تھی، اور 0-4 سے جیت ٹورنامنٹ کے لیے بہترین آغاز بھی ہے اور بقیہ حریف ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بھی ہے۔اسی گروپ میں کینیڈا کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد حریف جمہوریہ چیک کو 0-5 سے زیر کر کے اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا۔ این ایچ ایل ستاروں سے سجی کینیڈین ٹیم نے آغاز سے ہی میچ پر مکمل کنٹرول رکھا۔ پہلے پیریڈ کے آخری لمحات میں میکلن سیلیبرینی نے سکورنگ کا آغاز کیا، جبکہ کونر میک ڈیوڈ، سڈنی کروس بی اور نیتھن میک کنن جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں نے متعدد پوائنٹس سکور کر کے برتری مستحکم کی۔
میچ میں کامیابی کے بعد فارورڈ مچ مارنر نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک اچھا پہلا قدم تھا، ہم ہر میچ کے ساتھ مزید بہتر ہونے کی کوشش کریں گے۔ میک کنن نے اس موقع کو خاص قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اولمپکس ہیں، یہ بہت بڑی بات ہے۔گروپ سی میں امریکا کی مینز آئس ہاکی ٹیم نے حریف لیٹویا کو 1-5 سے شکست دے کر اپنی جارحانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ جرمنی نے ڈنمارک کو 1-3 سے ہرا کر کامیاب آغاز کیا۔








