میلان۔13فروری (اے پی پی):فن لینڈ کی سرمائی اولمپکس 2026 ٹیم کے سکی جمپنگ کوچ ایگور میڈویڈ کو مبینہ طور پر الکحل سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وطن واپس بھیج دیا گیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق فن لینڈ کی اولمپک کمیٹی کے مطابق ایگور میڈویڈ کا رویہ ٹیم کے قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ فنش دستے کے سربراہ یانے ہانینن نے کہا کہ ایگور …
فن لینڈ کے سکی جمپنگ کوچ ایگور میڈویڈ مبینہ الکحل خلاف ورزی پر اولمپکس سے گھر بھیج دئیے گئے

مزید خبریں
میلان۔13فروری (اے پی پی):فن لینڈ کی سرمائی اولمپکس 2026 ٹیم کے سکی جمپنگ کوچ ایگور میڈویڈ کو مبینہ طور پر الکحل سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وطن واپس بھیج دیا گیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق فن لینڈ کی اولمپک کمیٹی کے مطابق ایگور میڈویڈ کا رویہ ٹیم کے قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ فنش دستے کے سربراہ یانے ہانینن نے کہا کہ ایگور میڈویڈکو وطن واپس روانہ کر دیا گیا ہے ۔ معاملہ الکحل کے استعمال سے متعلق ہے۔
ہم ٹیم کے قواعد کی خلاف ورزی کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں اور فوری کارروائی کی گئی ہے۔اولمپک ٹیم سے علیحدگی کے بعد ایگور میڈویڈ نے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سے غلطی ہوئی اور مجھے اس پر بے حد افسوس ہے۔ میں پوری فنش ٹیم، کھلاڑیوں اور مداحوں سے معافی چاہتا ہوں۔فن لینڈ کی اولمپک کمیٹی نے کوچ کی جلد واپسی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ فنش سکی فیڈریشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارلینا والتاسولا کے مطابق ایگور میڈویڈ کے مستقبل کا فیصلہ سرمائی کھیلوں کے اختتام کے بعد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ناخوشگوار صورتحال پیش آئی ہے، ٹیم قوانین کے برعکس الکحل استعمال کی گئی۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایگور میڈویڈ اولمپکس میں شرکت نہیں کریں گے۔ دیگر معاملات پر کھیلوں کے بعد بات کی جائے گی۔ اس وقت اہم بات کھلاڑیوں کی توجہ برقرار رکھنا اور ٹیم میں سکون بحال کرنا ہے۔ایگور میڈویڈ نے جون 2024 میں فن لینڈ کی سکی جمپنگ ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی۔ موجودہ سرمائی اولمپکس میں فن لینڈ اب تک سکی جمپنگ میں کوئی تمغہ حاصل نہیں کر سکا، جبکہ مجموعی طور پر ٹیم کے حصے میں صرف ایک کانسی کا تمغہ آیا ہے۔








