کولمبو ۔13فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2026 کے سلسلے میں 14 فروری بروز ہفتہ میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف شہروں میں میچز کے بعد اور میچ سے قبل ٹیموں کی میڈیا سے گفتگو کا اہتمام کیا جائے گا۔کولمبو میں آئرلینڈ اور عمان کے درمیان گروپ بی کا میچ سنگھالی اسپورٹس کلب میں مقامی وقت کے مطابق …
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2026 کے سلسلے میں 14 فروری بروز ہفتہ میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا
کولمبو ۔13فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2026 کے سلسلے میں 14 فروری بروز ہفتہ میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف شہروں میں میچز کے بعد اور میچ سے قبل ٹیموں کی میڈیا سے گفتگو کا اہتمام کیا جائے گا۔کولمبو میں آئرلینڈ اور عمان کے درمیان گروپ بی کا میچ سنگھالی اسپورٹس کلب میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ میچ کے اختتام کے تقریباً پندرہ منٹ بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے بات کریں گی، جہاں روایت کے مطابق پہلے ہارنے والی اور پھر جیتنے والی ٹیم آئے گی۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان گروپ سی کا میچ سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے بعد بھی دونوں ٹیموں کی میڈیا سے گفتگو تقریباً پندرہ منٹ بعد ہوگی۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ گروپ ڈی کے میچ میں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گے۔ اس مقابلے کے بعد بھی دونوں ٹیموں کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔اتوار کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز اور نیپال کے درمیان گروپ سی کا میچ صبح 11 بجے ہوگا۔
اس سے ایک روز قبل ہفتہ کو نیپال کی ٹیم صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک پریکٹس کرے گی اور اس کے بعد تقریباً 1 بجے میڈیا سے گفتگو کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک ٹریننگ کرے گی جبکہ اس کی میڈیا سے بات چیت تقریباً 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں اتوار کو امریکہ اور نمیبیا کے درمیان گروپ اے کا میچ سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ ہفتہ کو امریکہ کی ٹیم دوپہر 1 سے 4 بجے تک ٹریننگ کرے گی اور تقریباً 12 بج کر 20 منٹ پر میڈیا سے گفتگو کرے گی، جبکہ نمیبیا کی ٹیم شام 4 بج کر 30 منٹ سے 7 بج کر 30 منٹ تک پریکٹس کرے گی اور تقریباً 4 بج کر 15 منٹ پر پریس کانفرنس کرے گی۔
کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان گروپ اے کا بڑا مقابلہ شام 7 بجے ہوگا۔ ہفتہ کو پاکستان کی ٹیم دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک ٹریننگ کرے گی اور تقریباً 1 بج کر 45 منٹ پر میڈیا سے گفتگو کرے گی، جبکہ بھارت کی ٹیم شام 6 سے رات 9 بجے تک پریکٹس کرے گی اور تقریباً 5 بج کر 30 منٹ پر پریس کانفرنس کرے گی۔ آر پریماداسا اسٹیڈیم کا پریس باکس ہفتہ کو دوپہر 1 بجے سے کھول دیا جائے گا۔









