چشتیاں۔نمائندہ۔ 13 فروری (اے پی پی):چولستان جیپ ریلی کے دوران ایک تیز رفتار ریسر جیپ توازن برقرار نہ رکھ سکنے پر جیپ کے ٹکرسے ڈیوٹی دینے والاپولیس آفیسرجاں بحق ہوگیا۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس محمد بشیر ولد کرم خان سکنہ ریاض کالونی ہارو ن آبادجیپ ریلی کے ٹریک کے کنارے ڈیوٹی دے رہاتھا کہ ایک تیزرفتار ریسر جیب نے بے قابو ہو کر اے ایس آئی محمد بشیر کو ٹکر ماردی …
چشتیاں ،چولستان جیپ ریلی، تیز رفتار جیپ کی ٹکر سے پولیس آفیسر جاں بحق

مزید خبریں
چشتیاں۔نمائندہ۔ 13 فروری (اے پی پی):چولستان جیپ ریلی کے دوران ایک تیز رفتار ریسر جیپ توازن برقرار نہ رکھ سکنے پر جیپ کے ٹکرسے ڈیوٹی دینے والاپولیس آفیسرجاں بحق ہوگیا۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس محمد بشیر ولد کرم خان سکنہ ریاض کالونی ہارو ن آبادجیپ ریلی کے ٹریک کے کنارے ڈیوٹی دے رہاتھا کہ ایک تیزرفتار ریسر جیب نے بے قابو ہو کر اے ایس آئی محمد بشیر کو ٹکر ماردی جس کی بنا پر وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122کے عملہ نے چند منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ کرزخمی اے ایس آئی کا طبی معائنہ کیا لیکن وہ شدیدزخموں کی وجہ سے جاں بحق ہوچکا تھا ،تاہم انہوں نے مرحوم کی میت کو تحصیل ہسپتال فورٹ عباس منتقل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈی پی او کی ہدایت پرانتظامیہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جیپ ریلی ٹریک پر حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے ہیں۔








