اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (ہفتہ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی …
آئیسکو کا کل (ہفتہ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری
اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (ہفتہ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 14 فروری کوراولپنڈی سٹی سرکل کے صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک بے نظیر بھٹو ہسپتال، طہماسپ آباد، ڈھوک حکمداد، آر آئی سی،صبح 09:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک چیئرنگ کراس فیڈر،راولپنڈی کینٹ سرکل کے صبح 09:00 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک چاہان، چونترہ، راجڑ، ایس پی ایف، چکری فیڈر، صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک کمیٹی چوک، ظفرالحق روڈ، آریہ محلہ، ڈھوک فرمان علی، ٹیپو روڈ، اولڈ روات، نیو روات،
اے او ڈبلیو ایچ ایس، سپارکو، سی ڈبلیو او فیڈر، صبح 08:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک کہوٹہ سٹی 1، لہتراڑ 1 فیڈرز،اٹک سرکل کے صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک شکر درہ، تناظہ ڈیم، لانیوالہ، سٹی II، سجاد شہید، نیسکام فیڈرز، صبح 09:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک سرائے خربوزہ فیڈر،صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک گڈوال 1، گڈوال 2 فیڈرز،چکوال سرکل کے صبح 08:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک مرید، القائم ملز، جمالوال، مینگن،صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک مین بازار فیڈر،جی ایس او سرکل صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک 132 کے وی گرڈ سٹیشن بھگوال،صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک جبّی،
سجاد شہید، مائیکروویو، میری ٹائم، کھنڈہ، فتح جنگ، کریمہ، گل محمد شہیدفیڈر،صبح 07:00 بجے سے رات 08:00 بجے تک 20/26 ایم وی اے پاور ٹرانسفارمر ٹی 3 برائے 132 کے وی جی ایس ایس ایف 6 اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔ ترجمان نے کہا کہ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔









