عمان ۔13فروری (اے پی پی):عمان کے علاقےخصب کے شمال مغرب میں جمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ۔سلطان قابوس یونیورسٹی میں زلزلہ مانیٹرنگ سینٹر (ای ایم سی) کے مطابق زلزلہ عمان کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3 بج کر 8 منٹ پر آیا۔ زلزلہ کا مرکزخصب سے تقریباً 386 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا ۔ زلزلے …
عمان کے علاقےخصب کے شمال مغرب میں 5.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

مزید خبریں
عمان ۔13فروری (اے پی پی):عمان کے علاقےخصب کے شمال مغرب میں جمعہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ۔سلطان قابوس یونیورسٹی میں زلزلہ مانیٹرنگ سینٹر (ای ایم سی) کے مطابق زلزلہ عمان کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3 بج کر 8 منٹ پر آیا۔ زلزلہ کا مرکزخصب سے تقریباً 386 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا ۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی ۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔








