کولمبو۔14فروری (اے پی پی):ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کولمبو میں اتوار کو ہونے والے پاک بھارت مقابلے کے موقع پر بارش کے خدشات منڈلانے لگے ۔ خلیجِ بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ اہم مقابلہ آر …
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، کولمبو میں اتوار کو ہونے والے پاک بھارت مقابلے کے موقع پر بارش کے خدشات منڈلانے لگے

مزید خبریں
کولمبو۔14فروری (اے پی پی):ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کولمبو میں اتوار کو ہونے والے پاک بھارت مقابلے کے موقع پر بارش کے خدشات منڈلانے لگے ۔ خلیجِ بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ اہم مقابلہ آر پریماداسا سٹیڈیم میں ہوگا گا ،مقامی وقت کے مطابق میچ شام سات بجے شروع ہونا ہے۔
دن کے آغاز پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت تیس سے اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، تاہم دوپہر کے بعد مختلف وقفوں سے بارش کا امکان پچاس سے ستر فیصد تک بتایا جا رہا ہے۔ بعض موسمی اندازوں کے مطابق میچ سے پہلے تیز بارش ہو سکتی ہے جس کے باعث ٹاس میں تاخیر یا اوورز میں کمی کا خدشہ ہے۔
اگرچہ رات آٹھ بجے کے بعد موسم میں قدرے بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے لیکن ہلکی پھلکی بارش کا امکان برقرار رہے گا۔سٹیڈیم میں جدید نکاسیٔ آب کا نظام موجود ہے اور پورے میدان کو ڈھانپنے کی سہولت بھی دستیاب ہے جس کی وجہ سے بارش رکنے کے بعد عموماً پینتالیس سے ساٹھ منٹ کے اندر میدان کو کھیل کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔
گروپ اے میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور بھارت کرکٹ ٹیم دونوں دو، دو میچ کھیل کر چار، چار پوائنٹس حاصل کر چکی ہیں۔ بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر بھارت کو برتری حاصل ہے۔ اگر بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا کیونکہ ابتدائی مرحلے کے میچوں کے لیے اضافی دن مقرر نہیں۔








