لاہور۔14فروری (اے پی پی):پشاورزلمی نے شاہنواز دھانی کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔پشاور زلمی کی انتظامیہ نے اس اہم شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہنواز دھانی جیسے باصلاحیت اور بااعتماد فاسٹ بائولر کی آمد سے ٹیم کے بالنگ اٹیک میں مزید مضبوطی آئے گی۔ دائیں ہاتھ کے تیز رفتار بالر اپنی برق رفتار …
پشاورزلمی نے شاہنواز دھانی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کیلئے اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا

مزید خبریں
لاہور۔14فروری (اے پی پی):پشاورزلمی نے شاہنواز دھانی کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔پشاور زلمی کی انتظامیہ نے اس اہم شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہنواز دھانی جیسے باصلاحیت اور بااعتماد فاسٹ بائولر کی آمد سے ٹیم کے بالنگ اٹیک میں مزید مضبوطی آئے گی۔ دائیں ہاتھ کے تیز رفتار بالر اپنی برق رفتار گیندبازی، جارحانہ انداز اور منفرد جشن منانے کے سٹائل کے باعث شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔
دھانی کی رفتار اور اٹیکنگ اپروچ زلمی کے بالنگ یونٹ کو نئی توانائی فراہم کرے گی جبکہ ٹیم مینجمنٹ کو یقین ہے کہ وہ سیزن 11 میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔شاہنواز دھانی اب تک پاکستان سپر لیگ میں 27 میچز کھیل کر 39 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جو ان کی صلاحیت اور مستقل مزاجی کا واضح ثبوت ہے۔پشاور زلمی نے شاہنواز دھانی کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آنے والے سیزن میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔








