میونخ۔14فروری (اے پی پی):فرانس نے کہا ہے کہ اس نے تاریخ میں پہلی بار جرمنی کے ساتھ جوہری دفاعی حکمتِ عملی(نیوکلئیر ڈیٹرنس)پر تعاون کا منصوبہ بنایا ہے۔ تاس کے مطابق یہ بات فرانس کے صدرایمانویل میکرون نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ ایمانوئل میکرون نے کہا کہ جوہری دفاعی پالیسی کو ازسرِنو ترتیب دینے کی ضرورت ہے، ان کے مطابق فرانس جرمن چانسلرفریڈرِچ …
تاریخ میں پہلی بار جرمنی کے ساتھ جوہری دفاعی حکمتِ عملی پر تعاون کا منصوبہ بنایا ہے، فرانس

مزید خبریں
میونخ۔14فروری (اے پی پی):فرانس نے کہا ہے کہ اس نے تاریخ میں پہلی بار جرمنی کے ساتھ جوہری دفاعی حکمتِ عملی(نیوکلئیر ڈیٹرنس)پر تعاون کا منصوبہ بنایا ہے۔ تاس کے مطابق یہ بات فرانس کے صدرایمانویل میکرون نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔
ایمانوئل میکرون نے کہا کہ جوہری دفاعی پالیسی کو ازسرِنو ترتیب دینے کی ضرورت ہے، ان کے مطابق فرانس جرمن چانسلرفریڈرِچ میرز اور چند دیگر یورپی رہنماؤں کے ساتھ سٹریٹجک مکالمہ کر رہا ہے تاکہ قومی جوہری نظریے کو جو آئینی تحفظ کے تحت ہے، مخصوص تعاون، مشترکہ فوجی مشقوں اور مشترکہ سلامتی مفادات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جرمنی کے ساتھ اس نوعیت کا پہلا مکالمہ ہے اور یہ اقدام دفاع و سلامتی کے جامع نقطۂ نظر کے تحت جوہری دفاعی حکمتِ عملی کو مربوط کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ 2020 میں فرانسیسی صدر نے بتایا تھا کہ ان کے جوہری ذخیرے میں 300 سے کم وارہیڈز موجود ہیں، مارچ 2025 میں انہوں نے اتحادی ممالک کے ساتھ اس امکان پر بات چیت شروع کرنے کا اعلان کیا تھا کہ یورپی ممالک کو فرانسیسی جوہری چھتری کے تحت لایا جا سکے۔ جرمنی، ڈنمارک، لتھوانیا اور پولینڈ اس معاملے پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔








