چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاپاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا روانہ

لاہور۔14فروری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے پاک بھارت ٹاکرے کو دیکھنے کے لیے سری لنکا روانہ ہوگئے ہیں ۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق وہ کولمبو میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے علاوہ مختلف کرکٹ بورڈز کے سربراہان سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔اطلاعات ہیں کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام سمیت ایشیئن کرکٹ کونسل …

لاہور۔14فروری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے پاک بھارت ٹاکرے کو دیکھنے کے لیے سری لنکا روانہ ہوگئے ہیں ۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق وہ کولمبو میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے علاوہ مختلف کرکٹ بورڈز کے سربراہان سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔اطلاعات ہیں کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام سمیت ایشیئن کرکٹ کونسل کے دیگر اراکین کی بھی کولمبو آمد متوقع ہے۔اس اہم موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلی ٰعہدیداران کی شرکت کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے میچ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل(15 فروری بروز اتوار )پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے مدمقابل ہوں گی۔ روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ ایونٹ کا سب سے بڑا معرکہ تصور کیا جا رہا ہے جس پر شائقین کرکٹ کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔دوسری جانب سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے کولمبو میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران ہلکی اور تیز بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس کے باعث میچ کے دوران موسم اہم کردار ادا کر سکتا ہے،تاہم انتظامیہ اور ٹیمیں ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیار ہیں۔