آئی سی سی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا بڑا مقابلہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں بلکہ اہم سفارتی سرگرمی کا مرکز بھی بننے جا رہا ہے

کولمبو ۔14فروری (اے پی پی):آئی سی سی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا بڑا مقابلہ کولمبو میں صرف ایک کرکٹ میچ نہیں بلکہ اہم سفارتی سرگرمی کا مرکز بھی بننے جا رہا ہے۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ کی موجودگی میں ایشیا کے پانچ بڑے کرکٹ بورڈز کے نمائندوں کی ملاقات متوقع ہے۔رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب …

کولمبو ۔14فروری (اے پی پی):آئی سی سی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا بڑا مقابلہ کولمبو میں صرف ایک کرکٹ میچ نہیں بلکہ اہم سفارتی سرگرمی کا مرکز بھی بننے جا رہا ہے۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ کی موجودگی میں ایشیا کے پانچ بڑے کرکٹ بورڈز کے نمائندوں کی ملاقات متوقع ہے۔رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 15 فروری کو ہونے والے بھارت، پاکستان میچ کے دوران ایشیائی کرکٹ کے اہم اسٹیک ہولڈرز ایک ساتھ گراؤنڈ میں موجود ہوں، میچ اکٹھے دیکھیں اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں۔

اس اقدام کا مقصد حالیہ ہفتوں میں پیدا ہونے والی انتظامی کشیدگی کو کم کرنا اور خطے میں کرکٹ تعاون کو فروغ دینا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین السلام نے تصدیق کی ہے کہ وہ کولمبو میں میچ دیکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر بھارتی بورڈ کے ساتھ برف پگھلانے اور تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔ ان کے مطابق آئی سی سی چاہتی ہے کہ ایشیا کی بڑی کرکٹ طاقتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مثبت بات چیت کریں۔

اس متوقع ملاقات میں بی سی سی آئی ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سمیت دیگر ایشیائی بورڈز کے اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹ کے دوران ایسی پیش رفت خطے میں کرکٹ روابط کو مستحکم بنانے کی اہم کوشش سمجھی جا رہی ہے۔یوں کولمبو میں ہونے والا یہ ہائی پروفائل مقابلہ جہاں میدان میں سنسنی خیز کرکٹ کا وعدہ کر رہا ہے، وہیں پس منظر میں اہم سفارتی رابطوں اور مستقبل کی حکمت عملی کی راہ بھی ہموار کر سکتا ہے۔