پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل گیارہ کے لیے چیزئیس کو آفیشل پارٹنر مقرر کر دیا

لاہور۔14فروری (اے پی پی):پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کے لیے چیزئیس (Cheezious) کے ساتھ اپنی شراکت داری کی تجدید کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔ اس اشتراک کے تحت چیزئیس کا لوگو پشاور زلمی کی آفیشل پلیئنگ اور ٹریننگ کٹس کے فرنٹ چیسٹ پر نمایاں طور پر آویزاں ہوگا۔ یہ دونوں متحرک برانڈز کے درمیان مسلسل دوسرے سال کی شراکت داری ہے، جو بہترین …

لاہور۔14فروری (اے پی پی):پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کے لیے چیزئیس (Cheezious) کے ساتھ اپنی شراکت داری کی تجدید کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔ اس اشتراک کے تحت چیزئیس کا لوگو پشاور زلمی کی آفیشل پلیئنگ اور ٹریننگ کٹس کے فرنٹ چیسٹ پر نمایاں طور پر آویزاں ہوگا۔ یہ دونوں متحرک برانڈز کے درمیان مسلسل دوسرے سال کی شراکت داری ہے، جو بہترین کارکردگی، جدت اور سماجی اثرات جیسے مشترکہ اقدار کو مزید مضبوط بناتی ہے۔یہ شراکت داری کھیل اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے اس مشترکہ جذبے کی عکاسی کرتی ہے جس پر پشاور زلمی اور چیزئیس یقین رکھتے ہیں۔

کرکٹ سے آگے بڑھتے ہوئے یہ تعاون کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے موثر اقدامات پر بھی مرکوز ہوگا، جن میں نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اس شراکت کے تسلسل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہم چیزئیس کے ساتھ ایک اور سنسنی خیز سیزن کے لیے اپنے سفر کو جاری رکھنے پر بے حد خوش ہیں۔

ہمارا پہلا سال میدان کے اندر اور باہر دونوں حوالوں سے انتہائی کامیاب رہا۔ کرکٹ سے ہٹ کر یہ شراکت داری ہماری (سی ایس آر) سرگرمیوں اور فین انگیجمنٹ اقدامات میں اہم کردار ادا کرے گی اور پاکستان بھر میں کمیونٹیز کو بااختیار اور متاثر کرنے کے ہمارے مشن کو مزید تقویت دے گی۔چیزئیس کے سی ای او عمران اعجاز نے تجدید شدہ شراکت داری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاپشاور زلمی کے ساتھ ہماری شراکت داری ایک شاندار تجربہ رہی ہے۔

زلمی فینز کا جذبہ اور فرنچائز کی بہترین کارکردگی کے لیے وابستگی اس اشتراک کو منفرد بناتی ہے۔ اپنے دوسرے سال میں ہم اس اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے، باہمی ترقی کو فروغ دینے، برانڈ ویژبیلٹی بڑھانے اور پاکستان بھر میں دونوں اداروں کے لیے زیادہ قدر پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔اس تجدید شدہ شراکت داری کے ساتھ پشاور زلمی اور چیزئیس ایچ بی ایل پی ایس ایل گیارہ کو پہلے سے زیادہ بڑا، مضبوط اور موثر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔