کولمبو ۔15فروری (اے پی پی):کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں اتوار کو ہونے والے بھارت اور پاکستان کے بڑے مقابلے سے قبل سب سے زیادہ توجہ وکٹ کی صورتحال پر مرکوز ہے۔ ٹورنامنٹ میں یہاں کھیلے گئے گزشتہ تین مقابلوں میں دیکھا گیا کہ پچ ابتدا میں گیند بازوں کو نمایاں مدد فراہم کرتی رہی ہے۔ نئی گیند کے ساتھ رفتار اور سوئنگ نے بلے بازوں کو مشکلات میں ڈالا، جبکہ …
ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے گیند بازی کو ترجیح دے سکتی ہے، ماہرین کرکٹ

مزید خبریں
کولمبو ۔15فروری (اے پی پی):کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں اتوار کو ہونے والے بھارت اور پاکستان کے بڑے مقابلے سے قبل سب سے زیادہ توجہ وکٹ کی صورتحال پر مرکوز ہے۔ ٹورنامنٹ میں یہاں کھیلے گئے گزشتہ تین مقابلوں میں دیکھا گیا کہ پچ ابتدا میں گیند بازوں کو نمایاں مدد فراہم کرتی رہی ہے۔ نئی گیند کے ساتھ رفتار اور سوئنگ نے بلے بازوں کو مشکلات میں ڈالا، جبکہ شام کے اوقات میں نمی بڑھنے سے گیند پھسلنے اور اسپنرز کو بھی مدد ملنے کے آثار نظر آئے۔ موسم کی پیشگوئی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کو حالات کا بہتر اندازہ ہونے کا فائدہ مل سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے گیند بازی کو ترجیح دے سکتی ہے۔وکٹ کی انہی خصوصیات کے پیش نظر دونوں ٹیموں نے اپنی حکمت عملی ترتیب دے لی ہے۔ بھارتی ٹیم کے اوپنر ابھیشک شرما پر خاص نظریں جمی ہوں گی۔ وہ حالیہ علالت کے بعد مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں ۔دوسری جانب پاکستان کے آف بریک گیند باز عثمان طارق اپنی منفرد گیند بازی کے باعث خبروں میں ہیں۔ وکٹ اگر ابتدا میں مدد فراہم کرتی ہے تو وہ نئی گیند کے ساتھ بھارتی بلے بازوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
ان کی کوشش ہوگی کہ درست لائن اور لینتھ کے ذریعے دباؤ برقرار رکھیں اور اہم وکٹیں حاصل کریں۔ چار اوورز کے مختصر دورانیے میں ان کی کارکردگی میچ کے نتیجے پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔دونوں روایتی حریف اس اہم مقابلے کے لیے پُرعزم ہیں۔ حالات سے بہتر ہم آہنگی، دباؤ میں درست فیصلے اور وکٹ کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے حکمت عملی اپنانا ہی فتح کی کنجی ثابت ہوگا۔








