فلپائن کے جنوب مشرقی علاقے میں 5.3 شدت کا زلزلہ

منیلا۔15فروری (اے پی پی):فلپائن کے علاقے پونداگویتَن کے جنوب مشرق میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ شنہوا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پونداگویتَن کے جنوب مشرق میں 128 کلومیٹر کے فاصلے پر 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،زلزلے کا مرکز 74.5 کلومیٹر گہرائی میں تھا جبکہ ابتدائی طور پر اس کے …

منیلا۔15فروری (اے پی پی):فلپائن کے علاقے پونداگویتَن کے جنوب مشرق میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ شنہوا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پونداگویتَن کے جنوب مشرق میں 128 کلومیٹر کے فاصلے پر 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،زلزلے کا مرکز 74.5 کلومیٹر گہرائی میں تھا جبکہ ابتدائی طور پر اس کے محل وقوع کا تعین 5.62 درجے شمالی عرض بلد اور 127.07 درجے مشرقی طول بلد پر کیا گیا۔زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔