اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے پاکستان کے آف اسپنر عثمان طارق کو ایک روایتی آف اسپنر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ڈلیوری اسٹرائیڈ میں وقفہ لے کر گیند کرتے ہیں اور بھارتی بلے باز انہیں اچھے انداز میں کھیل لیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان گروپ اے کا اہم مقابلہ آج کولمبو …
عثمان طارق کو بھارتی بلے باز بہتر طریقے سے کھیل سکیں گے، سورو گنگولی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے پاکستان کے آف اسپنر عثمان طارق کو ایک روایتی آف اسپنر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ڈلیوری اسٹرائیڈ میں وقفہ لے کر گیند کرتے ہیں اور بھارتی بلے باز انہیں اچھے انداز میں کھیل لیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان گروپ اے کا اہم مقابلہ آج کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
28 سالہ عثمان طارق نے اب تک صرف چار ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کی ہیں اور انہیں اس بڑے مقابلے میں پاکستان کا ایک اہم ہتھیار سمجھا جا رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں گنگولی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پیش گوئی کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے اور اسے ہرانا آسان نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عثمان طارق صرف ایک آف اسپنر ہیں جو وقفے کے ساتھ گیند کرتے ہیں، اس لیے بھارتی بلے باز انہیں بہتر طریقے سے کھیل سکیں گے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بھارت اپنی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق اکشر پٹیل، ورون چکرورتی، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ مرکزی بولرز ہونے چاہئیں، جبکہ رنکو سنگھ کو ٹیم میں برقرار رکھنا بیٹنگ کے توازن کے لیے ضروری ہے۔اوپنر ابھیشیک شرما کی حالیہ علالت کے بارے میں گنگولی نے کہا کہ ایک فرد سے زیادہ اہم ٹیم ہوتی ہے۔








