پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاسٹ بولر بلیسنگ مزاربانی کے ساتھ معاہدہ

لاہور۔15فروری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ بولر بلیسنگ مزاربانی کے ساتھ باضابطہ معاہدے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ٹیم کے بالنگ اٹیک کو زبردست تقویت حاصل ہو گئی ہے۔جدید دور کے تیز ترین اور موثر فاسٹ بولرز میں شمار ہونے والے مزاربانی اپنی برق رفتار بالنگ، اضافی بائونس اور اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کرنے کی غیر معمولی صلاحیت …

لاہور۔15فروری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ بولر بلیسنگ مزاربانی کے ساتھ باضابطہ معاہدے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ٹیم کے بالنگ اٹیک کو زبردست تقویت حاصل ہو گئی ہے۔جدید دور کے تیز ترین اور موثر فاسٹ بولرز میں شمار ہونے والے مزاربانی اپنی برق رفتار بالنگ، اضافی بائونس اور اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کرنے کی غیر معمولی صلاحیت کے باعث عالمی کرکٹ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

ان کی موجودگی اسلام آباد یونائیٹڈ کے پیس اٹیک کو مزید خطرناک بنا دے گی۔جاری آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی مزاربانی شاندار فارم میں دکھائی دے رہے ہیں اور مسلسل اپنی ٹیم کے لیے اثر ڈال رہے ہیں۔ پاور پلے ہو یا ڈیتھ اوورز، وہ ہر مرحلے پر حریف بلے بازوں کے لیے مشکل ثابت ہوتے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے مزاربانی کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی رفتار اور تجربے سے ٹیم کو اہم فتوحات دلانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ شائقین کرکٹ بھی اس معاہدے کو سیزن کی بڑی خبر قرار دے رہے اور مزاربانی کی کارکردگی کے منتظر ہیں۔