سنگاپور ۔ یکم جون(اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ رواں ہفتے ویانا میں اوپیک کے اجلاس کے پیش نظر تاجروں کی محتاط کاروباری سرگرمیاں ہیں۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے آئندہ ماہ ترسیل کیلئے معاہدے 31 سینٹ کی کمی سے 48.79 ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اگست میں …
خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان
سنگاپور ۔ یکم جون(اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ رواں ہفتے ویانا میں اوپیک کے اجلاس کے پیش نظر تاجروں کی محتاط کاروباری سرگرمیاں ہیں۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے آئندہ ماہ ترسیل کیلئے معاہدے 31 سینٹ کی کمی سے 48.79 ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اگست میں ترسیل کے سودے 39 سینٹ کی کمی سے 49.50 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔









