رتہ امرال پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی۔15فروری (اے پی پی):رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ و چھینی گئی رقم 35 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں وارداتیں کر کے شہریوں کو نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کرتے تھے۔ رتہ امرال پولیس نے خفیہ اطلاع اور پیشہ ورانہ …

راولپنڈی۔15فروری (اے پی پی):رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ و چھینی گئی رقم 35 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں وارداتیں کر کے شہریوں کو نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کرتے تھے۔ رتہ امرال پولیس نے خفیہ اطلاع اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے ارکان کو گرفتار کیا اور ان سے لوٹی گئی رقم برآمد کی۔

ایس پی راول سعد ارشد نے کہا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔