آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (آئی ٹی بی) اور نادرا کے اشتراک سے کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں تیار کر لیں

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (آئی ٹی بی) اور نادرا کے اشتراک سے کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں تیار کر لی ہے تاکہ انتخابی عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔اتوار کو الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ تازہ ترین سسٹم ووٹر ڈیٹا کی درستگی، بروقت ڈیٹا اپ ڈیٹیشن اور شفافیت کو یقینی بنائے گا …

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (آئی ٹی بی) اور نادرا کے اشتراک سے کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں تیار کر لی ہے تاکہ انتخابی عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔اتوار کو الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ تازہ ترین سسٹم ووٹر ڈیٹا کی درستگی، بروقت ڈیٹا اپ ڈیٹیشن اور شفافیت کو یقینی بنائے گا اور جدید ٹیکنالوجی کے مکمل استعمال سے آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ عام انتخابات 2026 کو کامیابی سے منعقد کرایا جا سکے گا۔

ترجمان کے مطاب اے جے کے میں عام انتخابات وسطِ 2026 میں متوقع ہیں۔ اس سلسلے میں 11 فروری 2026 کو نادرا نے الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کو نادرا ہیڈکوارٹرز سے کامیابی سے مربوط کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 12 فروری 2026 کو نادرا کے ماہر ٹرینرز نے الیکشن کمیشن کے افسران اور عملے کے لیے، جن میں تمام اضلاع کے دفاتر کے نمائندے شامل تھے، ایک ماسٹر ٹریننگ سیشن منعقد کیا تاکہ سسٹم کا موثر اور ہموار استعمال یقینی بنایا جا سکے۔دریں اثنا، ممبر الیکشن کمیشن سید نذیر الحسن گیلانی نے اس اہم پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

ترجمان کے حوالے سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے افسران نے فیلڈ ورک ایمانداری، انصاف، خلوص اور مکمل لگن کے ساتھ انجام دیا۔انہوں نے سیکریٹری الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد شکیل خان اور ان کی پوری ٹیم کو کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں میں کامیابی اور اضلاع کے افسران کی تربیت کے انعقاد پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کے نظام کی رسمی افتتاحی تقریب کمیشن کی تکمیل اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے بعد کی جائے گی۔