چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات،حوصلہ بڑھایا اورنیک تمنائوں کا اظہار

کولمبو۔15فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کےچیئرمین محسن نقوی نے کولمبو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کھلاڑیوں کے عزم وجذبے کو سراہا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ٹیم کپتان سلمان آغا،ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور مینجر نوید اکرم چیمہ سمیت …

کولمبو۔15فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کےچیئرمین محسن نقوی نے کولمبو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کھلاڑیوں کے عزم وجذبے کو سراہا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ٹیم کپتان سلمان آغا،ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور مینجر نوید اکرم چیمہ سمیت تمام کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف ملاقات میں موجود تھا۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا عامر میر بھی اس موقع پر موجود تھے۔