کولمبو۔15فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اہم میچ دیکھنے کیلئے آرپریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی اس سٹیڈیم آمد پر شائقین کرکٹ میں جوش و خروش پایا گیا۔ اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ تماشائیوں کی بڑی تعداد اس بڑے …
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے

مزید خبریں
کولمبو۔15فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اہم میچ دیکھنے کیلئے آرپریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی اس سٹیڈیم آمد پر شائقین کرکٹ میں جوش و خروش پایا گیا۔
اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ تماشائیوں کی بڑی تعداد اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے موجود ہے۔محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں اور کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی ٹیم روایتی حریف کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔








