آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، زیریں خیبرپختونخوا اور صحرائے تھل میں شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، زیریں خیبرپختونخوا اور صحرائے تھل میں شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہےجبکہ پہا ڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں …

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، زیریں خیبرپختونخوا اور صحرائے تھل میں شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہےجبکہ پہا ڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 09، استور منفی04،اسکردو،بگروٹ، کالام منفی02 اور ہنزہ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔