لاہور۔15فروری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2026 کا فائنل ٹیم بی این نے جیت لیا۔ فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد ایف جی پولو کو 9-7.5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں ڈائمنڈ پینٹس کے تعاون سے منعقدہ دس گول کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی …
ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ کا فائنل ٹیم بی این نے جیت لیا

مزید خبریں
لاہور۔15فروری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2026 کا فائنل ٹیم بی این نے جیت لیا۔ فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد ایف جی پولو کو 9-7.5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں ڈائمنڈ پینٹس کے تعاون سے منعقدہ دس گول کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سی ای او ڈائمنڈ پینٹس میر شعیب احمد، ان کے ساتھ ڈائریکٹر ڈائمنڈ پینٹس مسز میر شعیب، ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد، کلب سیکرٹری میجر عادل سلطان را (ر) اور پولو لورز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
بی این پولو اور ایف جی پولو کے درمیان فائنل میچ کافی زبردست رہا جو بی این پولو نے 9-7.5 سے اپنے نام کیا۔ بی این پولو کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے چھ، فاروق امین صوفی، ابراہیم خلیل اور حمز ہ مواز خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے مارکوس نے چھ اور راجہ تیمور ندیم نے ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ماسٹر پینٹس نے ٹیم بلوچستان کو 9-8 سے شکست دے کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔ اختتامی تقریب میں میچ کی بہترین گھوڑی کا ایوارڈ بابر نسیم کی گھوڑی کو دیا گیا۔







