راولپنڈی۔15فروری (اے پی پی):قومی فٹبال کے اہم ٹورنامنٹ نیشنل چیلنج کپ میں واپڈا نے مسلسل تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ اتوار کو کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں واپڈا نے خان ریسرچ لیبارٹریز کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دی۔ میچ کا فیصلہ کن گول آخری لمحات میں سمنان قریشی نے کیا۔ پورے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان …
نیشنل چیلنج کپ ، واپڈا نے مسلسل تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔15فروری (اے پی پی):قومی فٹبال کے اہم ٹورنامنٹ نیشنل چیلنج کپ میں واپڈا نے مسلسل تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ اتوار کو کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں واپڈا نے خان ریسرچ لیبارٹریز کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دی۔ میچ کا فیصلہ کن گول آخری لمحات میں سمنان قریشی نے کیا۔ پورے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا اور واضح مواقع کم ہی بن سکے تاہم واپڈا نے برتری حاصل کرنے کے بعد مضبوط دفاع کے ذریعے فتح یقینی بنائی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سمنان قریشی کا کہنا تھا کہ گیند ملتے ہی ان کی تمام توجہ گول کرنے پر مرکوز تھی اور پہلا ٹچ ہی کامیابی کی بنیاد بنا۔ قبل ازیں تیسری پوزیشن کے مقابلے میں ایس اے گارڈنز نے پاکستان آرمی کو مقررہ وقت میں 2-2 کی برابری کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-4 گولز سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔








