اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں ۔ وہ وزیرِاعظم پاکستان کے غیر ملکی دورے کے باعث بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیرِاعظم کی تقریبِ حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق وفاقی وزیر بنگلہ دیشی دارالحکومت میں اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے دوستانہ …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ڈھاکہ روانہ ہو گئے ، نومنتخب بنگلہ دیشی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں ۔ وہ وزیرِاعظم پاکستان کے غیر ملکی دورے کے باعث بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیرِاعظم کی تقریبِ حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق وفاقی وزیر بنگلہ دیشی دارالحکومت میں اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کر کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں ہموار کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کے فروغ سے مستقبل میں سیاسی اور اقتصادی پیش رفت کے روشن امکانات پیدا ہوں گے۔








