کورٹینا۔16فروری (اے پی پی):سرمائی اولمپکس 2026 میں انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی دن میں دو طلائی تمغے جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ مکسڈ ٹیم سکیلیٹن ایونٹ میں میٹ ویسٹن اور ٹابیٹا سٹوئکر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، جبکہ اس سے قبل سنو بورڈ کراس مکسڈ ٹیم مقابلے میں بھی برطانیہ کامیابی سمیٹ چکا تھا۔بی …
سرمائی اولمپکس میں انگلینڈ کی تاریخ ساز ڈبل فتح، ویسٹن نے دوسرا طلائی تمغہ جیت لیا

مزید خبریں
کورٹینا۔16فروری (اے پی پی):سرمائی اولمپکس 2026 میں انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی دن میں دو طلائی تمغے جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ مکسڈ ٹیم سکیلیٹن ایونٹ میں میٹ ویسٹن اور ٹابیٹا سٹوئکر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، جبکہ اس سے قبل سنو بورڈ کراس مکسڈ ٹیم مقابلے میں بھی برطانیہ کامیابی سمیٹ چکا تھا۔بی بی سی کے مطابق میٹ ویسٹن نے انفرادی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے محض دو روز بعد ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سرمائی اولمپکس میں 2طلائی تمغے جیتنے والے پہلے برطانوی ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
سٹوئکر نے ایک منٹ 0.77 سیکنڈ کی رن کے ساتھ ٹیم کو مضبوط پوزیشن فراہم کی، تاہم جرمن ٹیم عارضی طور پر برتری حاصل کیے ہوئے تھی۔ فیصلہ کن لمحے میں ویسٹن نے 58.59 سیکنڈ کی برق رفتار رن مکمل کر کے مجموعی وقت 1:59.36 بنایا اور طلائی تمغہ یقینی بنا دیا۔کامیابی کے بعد ویسٹن کا کہنا تھا کہ ٹیم کے طور پر جیتنا انفرادی کامیابی سے بھی زیادہ خوشی کا باعث ہے اور دو مرتبہ اولمپک چیمپئن بننا ان کے لیے ناقابلِ یقین لمحہ ہے۔دوسری برطانوی جوڑی مارکس وائٹ اور فریا ٹاربٹ محض صفر اعشاریہ صفر ایک سیکنڈ کے فرق سے تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہی، جبکہ جرمنی کی دو ٹیموں نے چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ نے کسی ایک سرمائی اولمپکس میں 3 طلائی تمغے اپنے نام کیے ہیں۔ 2022 کے مقابلوں میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اس شاندار واپسی نے ثابت کر دیا کہ برطانوی سکیلیٹن ٹیم ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی برتری منوا چکی ہے۔ ٹیم جی بی کی اس ڈبل فتح نے نہ صرف اٹلی میں جشن کا سماں پیدا کیا بلکہ برطانوی کھیلوں کی تاریخ میں ایک سنہرا باب بھی رقم کر دیا۔








