پالے کیلی۔16فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(منگل کو ) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق پہلا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے درمیان ایم اے چدمبرم سٹیڈیم،چنائی میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں آئرلینڈ اور زمبابوے پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ ورلڈ کپ کا …
دسویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
پالے کیلی۔16فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(منگل کو ) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق پہلا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے درمیان ایم اے چدمبرم سٹیڈیم،چنائی میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں آئرلینڈ اور زمبابوے پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ ورلڈ کپ کا 31واں میچ ہوگا جو پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا کل (منگل ) کا تیسرا اور آخری میچ گروپ سی کی ٹیموں سکاٹ لینڈ اور نیپال کے درمیان وانکھیڈے سٹیڈیم ، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ محدود اوورز کے فارمیٹ کے دسواں میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے بھارت اور سری لنکا میں جاری ہیں جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ میزبان بھارت کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔میگا ایونٹ میں فائنل سمیت 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 8مارچ کو کھیلا جائے گا۔








