برلن۔16فروری (اے پی پی):آربی لیپزگ اور وولفسبرگ کی ٹیموں کے درمیان بنڈس لیگاکا اہم میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوگیا۔ میں آر بی لیپزگ کی ٹیم نے آخری لمحات میں گول کی بدولت وولفسبرگ کے خلاف میچ 2-2 گول سے ڈرا کر دیا۔اے ایف پی کی مطابق آربی لیپزگ کی جانب سے یان ڈیومینڈے اور برجن گروڈا نے ایک ایک گول سکور کیا …
فٹ بال بنڈس لیگا ، لیپزگ اور وولفسبرگ کے درمیان میچ 2-2گول سےبرابر

مزید خبریں
برلن۔16فروری (اے پی پی):آربی لیپزگ اور وولفسبرگ کی ٹیموں کے درمیان بنڈس لیگاکا اہم میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوگیا۔ میں آر بی لیپزگ کی ٹیم نے آخری لمحات میں گول کی بدولت وولفسبرگ کے خلاف میچ 2-2 گول سے ڈرا کر دیا۔اے ایف پی کی مطابق آربی لیپزگ کی جانب سے یان ڈیومینڈے اور برجن گروڈا نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ وولفسبرگ کی طرف سے محمد عمورہ اور میٹیاس سوانبرگ نے ایک ایک گول سکور کیا۔
ریڈ بل ایرینا، لیپزگ، جرمنی میں بنڈس لیگا کے کھیلے گئے میچ میں آربی لیپزگ اور وولفسبرگ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ سخت اور سنسنی خیز رہا ۔وولفسبرگ کی جانب سے محمد عمورہ اور میٹیاس سوان برگ نے گول سکور کیے، جبکہ لیپزگ کے لیے یان دیومانڈے نے پہلا گول کیا۔ پہلے ہاف میں لیپزگ کا کھیل حاوی رہا، مگر وولفسبرگ کے گول کیپر کامیل گرابارا کی شاندار بچاؤ کارکردگی نے میزبان ٹیم کو برتری حاصل کرنے سے روکے رکھا۔دوسرے ہاف کے آغاز پر وولفسبرگ کے عمورہ نے باکس کے باہر سے زبردست شاٹ کے ذریعے مہمان ٹیم کو برتری دلائی۔
تاہم 70ویں منٹ کے قریب گرابارا کی غلط پاس پر گروڈا نے گیند دیومانڈے کو فراہم کی، جنہوں نے آسانی سے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔آٹھ منٹ بعد ژانوئل بیلوسیان کے عمدہ پاس پر سوانبرگ نے گول کر کے وولفسبرگ کو دوبارہ برتری دلائی، مگر اختتامی لمحات میں گروڈا نے باکس میں ملنے والی ڈھیلی گیند کو خوبصورت انداز میں جال کی نذر کر کے سکور 2-2 کر دیا۔اس نتیجے کے بعد آر بی لیپزگ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود سٹٹگارٹ سے دو پوائنٹس پیچھے اور بائر لیورکوزن سے ایک پوائنٹ آگے ہو گیا ہے، اگرچہ لیورکوزن کے پاس ایک میچ باقی ہے۔








