کیلیفورنیا۔16فروری (اے پی پی):امریکی گالف سٹار کولن موریکاوا نے اے ٹی اینڈ ٹی پیبل بیچ پرو اے ایم میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کر کے دو برس سے زائد عرصے سے جاری ٹائٹل نہ جیتنے کا سلسلہ ختم کر دیا۔بی بی سی کے مطابق آخری ہول پر برڈی نے 29 سالہ امریکی گالفر کولن موریکاوا کو فیصلہ کن برتری دلائی۔ وہ 2ہول باقی رہتے 2سٹروک کی برتری …
امریکی گالفر کولن موریکاوا کی شاندار واپسی، پیبل بیچ میں دو سال بعد پی جی اے ٹور ٹائٹل جیت لیا

مزید خبریں
کیلیفورنیا۔16فروری (اے پی پی):امریکی گالف سٹار کولن موریکاوا نے اے ٹی اینڈ ٹی پیبل بیچ پرو اے ایم میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کر کے دو برس سے زائد عرصے سے جاری ٹائٹل نہ جیتنے کا سلسلہ ختم کر دیا۔بی بی سی کے مطابق آخری ہول پر برڈی نے 29 سالہ امریکی گالفر کولن موریکاوا کو فیصلہ کن برتری دلائی۔ وہ 2ہول باقی رہتے 2سٹروک کی برتری پر تھے، تاہم آسٹریلیا کے من وو لی نے 18ویں ہول پر برڈی بنا کر مقابلہ برابر کر دیا جبکہ کولن موریکاوا 17ویں ہول پر بوگی کر بیٹھے۔
اس مرحلے پر سکور 21 انڈر پر برابر تھا اور آسٹریا کے گالف سیپ سٹراکا بھی اس دوڑ میں شامل ہو گئے، جس سے پلے آف کا امکان پیدا ہو گیا تھا۔تاہم تیز ہواؤں کے باعث جیکب بریج مین کے شاٹ میں تاخیر سے تقریباً 20 منٹ انتظار کے بعد کولن موریکاوا نے اپنا دوسرا شاٹ گرین پر پہنچایا اور مختصر پٹ کے ذریعے 67 کا کارڈ کھیلتے ہوئے برتری حاصل کر لی۔کامیابی کے بعد کولن موریکاوا کا کہنا تھا کہ یہ فتح کئی حوالوں سے خاص ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے بے شمار گھنٹے گالف کے بارے میں سوچتے اور محنت کرتے گزارے اور خود پر یقین قائم رکھا، اگرچہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر انہیں کامیابی کی امید کم محسوس ہو رہی تھی۔دفاعی چیمپروری میکلرائے نے بغیر کسی بوگی کے 64 کی عمدہ راؤنڈ کھیل کر مجموعی طور پر 17 انڈر سکور بنایا اور انگلینڈ کے میٹ فٹز پیٹرک کے ساتھ مقابلہ ختم کیا۔ میک اِلروئے اب لاس اینجلس میں ہونے والے جینیسس انویٹیشنل میں شرکت کریں گے۔








