وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال حکومت پاکستان کی طرف سے بنگلہ دیش کی نومنتخب حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے، دفترخارجہ

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی  اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال حکومت پاکستان کی طرف سے بنگلہ دیش کی نومنتخب حکومت کیتقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی نومنتخب حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کریں گے۔حلف برداری کی تقریب …

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی  اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال حکومت پاکستان کی طرف سے بنگلہ دیش کی نومنتخب حکومت کیتقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی نومنتخب حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کریں گے۔حلف برداری کی تقریب 17 فروری 2026 کو ڈھاکہ میں منعقد ہوگی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنی پہلے سے طے شدہ بیرونِ ملک مصروفیت کے باعث اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔اس تقریب میں پاکستان کی شرکت بنگلہ دیش کے جمہوری عمل کی حمایت کی عکاس ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔