ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کی انتظامی تکنیکی کمیٹی کی آسٹریلیا کے سکواڈ میں جوش ہیزل ووڈ کی جگہ سٹیو سمتھ کو شامل کرنے کی منظوری

کولمبو ۔16فروری (اے پی پی):دسویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کی انتظامی تکنیکی کمیٹی نے آسٹریلیا کے دستے میں جوش ہیزل ووڈ کی جگہ سٹیو سمتھ کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔جوش ہیزل ووڈ پنڈلی میں تکلیف کے باعث مقابلوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ ٹیم کے طبی ماہرین کو امید تھی کہ وہ ایونٹ کے آخری مرحلے تک صحت یاب ہو جائیں گے، …

کولمبو ۔16فروری (اے پی پی):دسویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کی انتظامی تکنیکی کمیٹی نے آسٹریلیا کے دستے میں جوش ہیزل ووڈ کی جگہ سٹیو سمتھ کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔جوش ہیزل ووڈ پنڈلی میں تکلیف کے باعث مقابلوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ ٹیم کے طبی ماہرین کو امید تھی کہ وہ ایونٹ کے آخری مرحلے تک صحت یاب ہو جائیں گے، تاہم وہ مکمل طور پر فٹ نہ ہو سکے۔ اس صورتِ حال کے بعد سٹیو سمتھ کو ان کے متبادل کے طور پر دستے میں شامل کیا گیا ہے۔

قواعد کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے انتظامی تکنیکی کمیٹی کی منظوری لازمی ہوتی ہے، جس کے بعد ہی نئے کھلاڑی کو باضابطہ طور پر دستے کا حصہ بنایا جاتا ہے۔انتظامی تکنیکی کمیٹی میں وسیم خان (جنرل منیجر برائے کرکٹ، عالمی کرکٹ کونسل نمائندہ)، گورو سکسینہ (تقریبات و رابطہ عامہ کے سربراہ، نشریاتی نمائندہ)، ہیمنگ امین (ڈائریکٹر مقابلہ جات، میزبان نمائندہ) اور شان پولاک (آزاد رکن) شامل ہیں۔