اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):پاکستان نے قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو نام نہاد ’’ریاستی ملکیت‘‘ میں تبدیل کرنے اور غیر قانونی بستیوں کی تعمیر و توسیع کی حالیہ کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی …
پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو نام نہاد ’’ریاستی ملکیت‘‘ میں تبدیل کرنے اور غیر قانونی بستیوں کی تعمیر و توسیع کی حالیہ کوششوں کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):پاکستان نے قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو نام نہاد ’’ریاستی ملکیت‘‘ میں تبدیل کرنے اور غیر قانونی بستیوں کی تعمیر و توسیع کی حالیہ کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں جنہیں عالمی برادری کو ہر صورت مسترد کرنا چاہیے۔
قابض طاقت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور اشتعال انگیز اقدامات خطے میں ایک منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کے امکانات کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ بیان میں پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے استثنیٰ کو ختم کرنے اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، خودمختار اور مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔








