رمضان المبارک کا چا ند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18فروری کو پشاور میں ہوگا

لاہور۔16فروری (اے پی پی):مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس18فروری بدھ کو دفترایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گا، جس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران،وزارت مذہبی امورحکومت پاکستان سے ڈائریکٹر جنرل حافظ عبدالقدوس، محکمہ سپارکوسے شوکت اللہ خان،محکمہ موسمیات ڈاکٹر حسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین …

لاہور۔16فروری (اے پی پی):مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس18فروری بدھ کو دفترایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گا، جس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران،وزارت مذہبی امورحکومت پاکستان سے ڈائریکٹر جنرل حافظ عبدالقدوس، محکمہ سپارکوسے شوکت اللہ خان،محکمہ موسمیات ڈاکٹر حسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین و دیگر ارکان شریک ہوں گے۔

مرکزی رویت کمیٹی پاکستان کے ممبران میں مولانا حافظ عبدالغفور،مولانا یسین ظفر،علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، مفتی فیصل احمد،قاری عبدالروف مدنی،مفتی علی اصغر عطاری، علامہ شبیر حسن میثمی،مفتی یوسف کشمیری،مفتی ضمیر احمد ساجد، پیر سید شاہد علی جیلانی،مفتی فضل جمیل رضوی،حافظ عبدالمالک بروہی،مولانا اشرف علی،مفتی قاری مہراللہ،صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی،مولانا اسد زکریا قاسمی اور زونل ریت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران میں مولانا احسان الحق،مولانامحمد علی شاہ،مولانا سید عبدالبصیررستمی،علامہ عابد حسین شاکری،مفتی عتیق اللہ قادری اور دیگر علما کرام شریک ہو ں گے۔

پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے جائیں گے ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان پاکستان میں دہشت گردی پھیلا کر فرقہ واریت لسانی تقسیم کرکے ہماری قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں،

بلوچستان میں دہشت گردی اور مساجد و امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے اسلام و پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں،پاکستان میں قیام امن کیلئے مذہبی ہم آہنگی،رواداری،اتحاد و وحدت اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،،اللہ تعالی ملک پاکستان کو ہراندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے۔

مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ تمام اہلیان پاکستان سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کاخصوصی اہتمام فرمائیں،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو اس دفعہ بھی ایک ہی دن روزہ عطا فرمائے۔