مظفرآباد ۔16فروری (اے پی پی):آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پہلے اوورسیز کشمیری کنونشن کا آغاز پیر کو ہو گیاہے۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی تاریخی تقریب ہے جو اوورسیز کشمیریوں کو ریاست کی ترقی میں شامل کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔ اس کنونشن کا انعقاد حکومتِ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام کیا گیا ہے جس کی سرپرستی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری فیصل ممتاز راٹھور کر رہے ہیں۔ …
مظفرآباد میں پہلے اوورسیز کشمیری کنونشن کا آغاز ،کنونشن کا بنیادی مقصد بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے

مزید خبریں
مظفرآباد ۔16فروری (اے پی پی):آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پہلے اوورسیز کشمیری کنونشن کا آغاز پیر کو ہو گیاہے۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی تاریخی تقریب ہے جو اوورسیز کشمیریوں کو ریاست کی ترقی میں شامل کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔
اس کنونشن کا انعقاد حکومتِ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام کیا گیا ہے جس کی سرپرستی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری فیصل ممتاز راٹھور کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں مقیم کشمیری نمائندگان اس کانفرنس میں شرکت کے لیئے مظفر آباد پہنچ چکے ہیں۔
کنونشن کا بنیادی مقصد بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے،️خاص طور پر سیاحت ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہائیڈل پاور جیسے شعبوں میں۔اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے حکومت نے خصوصی عدالتوں کے قیام اور ایک مربوط نظام عدل متعارف کروانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔
تقریب میں دنیا بھر سے سینکڑوں کشمیری وفود اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی ہے، جن کا کوہالہ کے مقام پر تاریخی استقبال کیا گیا۔ حکومتِ آزاد کشمیر اس کنونشن کو ریاست کی معاشی ترقی کے لیے ایک "گیم چینجر” قرار دے رہی ہے۔








