منشیات کے استعمال کا مکمل خاتمہ کئے بغیر ایک صحت مند اور مثالی معاشرے کا وجود ممکن نہیں، زمردخان

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):‎پاکستان سویٹ ہوم اور پنجاب پولیس منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مشترکہ پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی طارق محبوب ملک نے چکری کے مقام پر منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مشترکہ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔‎ایس ایس پی راولپنڈی نے بحالی مرکز کی عمدہ تعمیر و تزئین پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ …

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):‎پاکستان سویٹ ہوم اور پنجاب پولیس منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مشترکہ پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی طارق محبوب ملک نے چکری کے مقام پر منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مشترکہ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔‎ایس ایس پی راولپنڈی نے بحالی مرکز کی عمدہ تعمیر و تزئین پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بحالی مرکز آر پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کے ویژن کے مطابق معاشرے سے دور افراد کو پھر سے زندگی کے دھارے میں داخل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔‎

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ پنجاب پولیس نے پورے پنجاب میں نشے کے عادی افراد کے لیے جو حکمت عملی اختیار کی وہ قابل ستائش ہے اور ہم نے اپنے اس عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان سویٹ ہوم کے ساتھ اس مشترکہ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے اور اس پروجیکٹ میں راولپنڈی ڈویژن اور گرد و نواح میں منشیات سے متاثرہ افراد کا مکمل علاج کیا جائے گا۔ زمرد خان نے کہا کہ منشیات کے استعمال کا مکمل خاتمہ کئے بغیر ایک صحت مند اور مثالی معاشرے کا وجود ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا اس پروجیکٹ کا مقصد معاشرے کے عادی افراد کو پھر سے معاشرے کا بامقصد، فعال اور صحت مند انسان بنانا ہے۔ زمرد خان نے کہا کہ المیہ تو یہ ہے کہ اب کالج اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات بھی منشیات کی لپیٹ میں آر ہے ہیں مگر مجھے اُمید ہے کہ پنجاب پولیس کی محنتوں اور کاوشوں سے ہم اس مصیبت سے مکمل نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچاس کمروں پرمشتمل یہ سنٹر علاقے بھر کی ضروریات کیلئے کافی ہے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈکٹر فضل واحد نے کہا کہ عادی افراد کی بحالی کیلئے اس سنٹر کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے۔