جکارتہ ۔ یکم جون(اے پی پی) انڈونیشیاءنے کہا ہے کہ وہ رمضان المبارک کی ضروریات پوری کرنے اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اضافی خام چینی درآمد کرے گا۔وزیر تجارت تھامس لیمبانگ نے گزشتہ روز ایک بریفنگ کے دوران بتایاکہ انڈونیشیاءدنیا کا سب سے بڑا مسلم ملک ہے اور رمضان المبارک کے دوران چینی کی ضروریات پوری کرنے اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے 3,81,000 ٹن اضافی خام …
رمضان کی ضروریات پوری کرنے اور قیمتوں پر کنٹرول کیلئے خام چینی درآمد کریں گے،انڈونیشیائ
جکارتہ ۔ یکم جون(اے پی پی) انڈونیشیاءنے کہا ہے کہ وہ رمضان المبارک کی ضروریات پوری کرنے اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اضافی خام چینی درآمد کرے گا۔وزیر تجارت تھامس لیمبانگ نے گزشتہ روز ایک بریفنگ کے دوران بتایاکہ انڈونیشیاءدنیا کا سب سے بڑا مسلم ملک ہے اور رمضان المبارک کے دوران چینی کی ضروریات پوری کرنے اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے 3,81,000 ٹن اضافی خام چینی درآمد کی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ خام چینی کی درآمد جولائی کے اوائل سے اگست تک کی جائیگی۔









