اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہے، سرکاری رہائشی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے ، اسلام آباد کے سیکٹر ایف-14 اور ایف-15 میں ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز اسی عزم کا عملی اظہار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف-14 اور …
حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے ، سرکاری رہائشی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے ، وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہے، سرکاری رہائشی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے ، اسلام آباد کے سیکٹر ایف-14 اور ایف-15 میں ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز اسی عزم کا عملی اظہار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف-14 اور ایف-15 میں ترقیاتی کاموں کے باقاعدہ آغاز کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 2015 میں شروع ہوا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر تعطل کا شکار رہا تاہم اب اسے دوبارہ مکمل رفتار سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ہاؤسنگ منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ترقیاتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین ہاؤسنگ اتھارٹی کے تمام سیکٹرز دوبارہ ٹریک پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔
میاں ریاض حسین پیرزادہ نے یقین دہانی کرائی کہ زمین مالکان اور الاٹیز کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے، جائز معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی اور منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت ترقیاتی کام نیشنل لاجسٹکس سیل مکمل کرے گا اور ادارے کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد ، انجم عقیل ،سیکرٹری ہائوسنگ محمد محمود ، ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی ظفر محمود ، سی ای او پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی محمد شاہد حسین ،ڈی جی این ایل سی ،عمائدین علاقہ وسول سوسائٹی اور الاٹیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
قبل ازیں ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی ظفر محمود نے کہاکہ اتھارٹی اپنے تمام منصوبے بروقت مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس ضمن میں وفاقی وزیر ہائوسنگ کی خصوصی ہدایات اور کاوشیں بھی شامل ہیں ۔سیکرٹری ہائوسنگ محمد محمود نے کہاکہ زمین داروں کو ان کے کلیمز کی مکمل ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی ،ان کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے معزز اراکین اسمبلی کی وساطت سے ان کے تحفظات کا کماحقہ ازالہ کیاجائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ الاٹیز بھی اپنے واجبات کی فی الفور ادائیگی کریں بصورت دیگر قوانین کے تحت نادہندگان کے پلاٹ منسوخ کیے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے الاٹیز سے اپیل کی کہ وہ اقساط کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ ترقیاتی کاموں کی رفتار برقرار رکھی جا سکے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام رکے ہوئے منصوبے مرحلہ وار دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرزسے مسلسل رابطہ رکھا جائے گا اور ادارے کی ساکھ کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے الاٹیز سے اپیل کی کہ وہ اقساط کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ ترقیاتی کاموں کی رفتار برقرار رکھی جا سکے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام رکے ہوئے منصوبے مرحلہ وار دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔








