نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا ویانا میں پاکستان–آسٹریا اعلیٰ سطحی بزنس رائونڈ ٹیبل سے افتتاحی خطاب

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ کاروباری روابط کے فروغ، ادارہ جاتی تعاون اور مسلسل سیاسی روابط کے ذریعے نہ صرف آسٹریا بلکہ پورے یورپی خطے میں ترقی، روابط اور طویل المدتی معاشی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ پیر کو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ویانا میں منعقدہ پاکستان–آسٹریا اعلیٰ سطحی بزنس رائونڈ ٹیبل سے افتتاحی …

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ کاروباری روابط کے فروغ، ادارہ جاتی تعاون اور مسلسل سیاسی روابط کے ذریعے نہ صرف آسٹریا بلکہ پورے یورپی خطے میں ترقی، روابط اور طویل المدتی معاشی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

پیر کو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ویانا میں منعقدہ پاکستان–آسٹریا اعلیٰ سطحی بزنس رائونڈ ٹیبل سے افتتاحی خطاب کیا۔ یہ تقریب آسٹرین فیڈرل اکنامک چیمبر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔فورم میں دونوں ممالک کی نمایاں کاروباری شخصیات نے شرکت کی جو پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں مثبت پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا جبکہ پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور کاروبار میں آسانی کو بہتر بنانے کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریا کی تکنیکی مہارت اور پاکستان کی متحرک منڈی اور نوجوان افرادی قوت کے درمیان قدرتی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔آسٹریا کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کاروباری روابط کے فروغ، ادارہ جاتی تعاون اور مسلسل سیاسی روابط کے ذریعے نہ صرف آسٹریا بلکہ پورے یورپی خطے میں ترقی، روابط اور طویل المدتی معاشی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔